Time 03 جولائی ، 2022
پاکستان

عالمی مارکیٹ میں ایک ڈالر کی بھی کمی ہوئی تو شہباز شریف اسی دن پیٹرول سستا کردینگے: مریم

اگر ملک کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ نہ ہوتا تو ہم پیٹرول کی قیمتیں کبھی نہ بڑھاتے، پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا ریلیف پیکج حمزہ شہباز آپ کو دینے جارہے ہیں: نائب صدر ن لیگ— فوٹو: ن لیگ ٹوئٹر
اگر ملک کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ نہ ہوتا تو ہم پیٹرول کی قیمتیں کبھی نہ بڑھاتے، پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا ریلیف پیکج حمزہ شہباز آپ کو دینے جارہے ہیں: نائب صدر ن لیگ— فوٹو: ن لیگ ٹوئٹر

 پاکستان مسلم لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہےکہ اگر ملک کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ نہ ہوتا تو ہم پیٹرول کی قیمتیں کبھی نہ بڑھاتے، عوام کو تکلیفوں سے نجات دلانے کیلئے ہم اپنی جان لڑادیں گے۔

مویم نواز نے لاہور میں ضمنی الیکشن کے حلقے پی پی 158 میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 17 جولائی کو پنجاب عمران خان کی سیاست کا صفایا کر دے گا، کرسی کیا گئی اس کا ذہنی توازن ہل گیا ہے، 70 سال میں پہلا سیاست دان دیکھا ہے جو نیوٹرلزکو کہتا ہے مجھے دوبارہ اقتدار میں لاؤ، یہ پہلا آدمی ہے جس کو نیوٹرلز نے انگلی پکڑ کر چلایا۔

مریم نواز نے کہا فتنہ خان کے میگا پروجیکٹ فرح گوگی اور  پنکی پیرنی کی منی ٹریل سیدھی بنی گالہ جاتی تھی، پنکی پیرنی کہتی ہے سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف ٹرینڈ چلاؤ۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ اگر بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمت ایک ڈالر بھی کم ہوئی تو شہباز شریف اسی دن پیٹرول کی قیمت کم کردیں گے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا ریلیف پیکج حمزہ شہباز آپ کو دینے جارہے ہیں۔

مزید خبریں :