Time 10 جولائی ، 2022
پاکستان

محکمہ موسمیات اور نجی ویدر اسٹیشن کے رین رکارڈ میں فرق سامنے آگیا

محکمہ موسمیات کے مطابق کیماڑی میں 12 ملی میٹر بارش رکارڈ کی گئی، نجی ویدر اسٹیشن کے مطابق کیماڑی میں 83 ملی میٹر بارش رکارڈ ہوئ, فوٹو: فائل
محکمہ موسمیات کے مطابق کیماڑی میں 12 ملی میٹر بارش رکارڈ کی گئی، نجی ویدر اسٹیشن کے مطابق کیماڑی میں 83 ملی میٹر بارش رکارڈ ہوئ, فوٹو: فائل

محکمہ موسمیات کے رین رکارڈ اور نجی ویدراسٹیشن کے رکارڈ میں انتہائی فرق سامنے آگیا ہے وجہ سسٹم کی خرابی یا نا تجربہ کاری؟

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے ڈفینس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) میں 38.2 ملی میٹربارش رکارڈ کی گئی جبکہ نجی ویدر اسٹیشن کے مطابق کلفٹن میں 92 ملی میٹر بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کیماڑی میں 12 ملی میٹر بارش رکارڈ کی گئی  جبکہ نجی ویدر اسٹیشن کے مطابق کیماڑی میں 83 ملی میٹر بارش رکارڈ ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سب سے زیادہ بارش پی ایف بیس مسرور میں 59 ملی میٹر، اورنگی ٹاون میں 8.2 اور لانڈھی میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

مزید خبریں :