پاکستان
17 نومبر ، 2012

بنوں:گھر میں آگ لگنے سے7 افراد جھلس کر زخمی

بنوں. . .. بنوں میں ایک گھر میں گیس لیکیج سے لگنے والی آگ سے 7 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق کرکے کے علاقے صابر آباد میں ایک گھر میں گیس کی لیکیج کے باعث آگ لگ گئی جس کے باعث 7 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے ۔زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ جھلسنے والوں میں 4 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں۔

مزید خبریں :