Time 12 جولائی ، 2022
کھیل

پاک سری لنکا وارم اپ میچ کے دوسرے دن کے کھیل کا احوال

کولمبو میں پاکستان اور سری لنکا الیون کے درمیان سہ روزہ وارم اپ میچ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر سری لنکا الیون نے 5 وکٹ پر 278رنز بنالیے— فوٹو : پی سی بی
کولمبو میں پاکستان اور سری لنکا الیون کے درمیان سہ روزہ وارم اپ میچ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر سری لنکا الیون نے 5 وکٹ پر 278رنز بنالیے— فوٹو : پی سی بی

کولمبو  میں پاکستان اور سری لنکا الیون کے درمیان سہ روزہ وارم اپ میچ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر سری لنکا الیون نے 5 وکٹ پر 278رنز بنالیے۔

سدیرا سمارا وکرمے 91 اور  نوانڈو فرنانڈو  78 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ یاسر شاہ، نسیم شاہ اور  آغا سلمان نے ایک، ایک  وکٹ لی۔

پاکستان کو اب بھی میچ میں 45 رنز کی سبقت حاصل ہے۔

کولمبو کولٹس کرکٹ کلب گراؤنڈ پر جاری میچ کے دوسرے روز  پاکستان ٹیم نے 277 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ سے پہلی اننگز  آگے بڑھائی۔

سلمان آغاز نے نصف سنچری مکمل کی اور 55 رنز  بناکر  آؤٹ ہوگئے ۔ پاکستان ٹیم 323 رنز  بناکر آؤٹ ہوگئی۔

 سری لنکا الیون کے لکشیتھا نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

مزید خبریں :