Time 17 جولائی ، 2022
پاکستان

پی پی168، تحریک لبیک کے کارکنوں نے فوادچوہدری کی گاڑی روک لی

گاڑی ریورس کرنے پر ٹی ایل پی کارکن کا پاؤں ٹائر تلے آگیا جس پر کارکنوں نے گاڑی کی بیک اسکرین توڑدی— فوٹو: اسکرین گریب
 گاڑی ریورس کرنے پر ٹی ایل پی کارکن کا پاؤں ٹائر تلے آگیا جس پر کارکنوں نے گاڑی کی بیک اسکرین توڑدی— فوٹو: اسکرین گریب

لاہور میں پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 168 میں  تحریک لبیک پاکستان کے کارکنوں نے تحریک انصاف کے رہنما فوادچوہدری کی گاڑی روک لی۔

ٹی ایل پی کارکنوں نے فوادچوہدری اور شوکت ترین کی گاڑی کے سامنے احتجاج کیا اور ان کی گاڑی روک لی۔

ٹی ایل پی کارکنوں نے فواد چوہدری کی گاڑی آگے نہ جانے دی جس پر انہیں گاڑی ریورس کرنا پڑی، اس دوران ٹی ایل پی کارکن کا پاؤں ٹائر تلے آگیا جس کے باعث کارکنوں نے گاڑی کی بیک اسکرین توڑدی۔

فواد چوہدری اور دیگر رہنما گاڑیوں سے اترے بغیر ہی واپس چلے گئے۔

مزید خبریں :