21 جولائی ، 2022
پاکستان مسلم لیگ ن کی ممبر پنجاب اسمبلی سُنبل حسین نے دعویٰ کیا ہےکہ انھیں 40 کروڑ روپےکی آفر کی گئی تاکہ وہ وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن میں ووٹ کاسٹ نہ کریں۔
جیو نیوز سےگفتگو کرتے مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی سنبل حسین کا کہنا تھا کہ انہیں 40 کروڑ روپے کی آفر کی گئی تھی تاکہ وہ 24 جولائی کو ہونے والے وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن میں اپنا ووٹ کاسٹ نہ کریں اور غیر حاضر رہیں۔
سنبل حسین کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس پیش کش سے انکار کردیا۔
اس سے قبل مسلم لیگ ن کے ایم پی اے الیاس چنیوٹی نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ انہیں پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق نے 10 کروڑ روپےکی آفر کی تھی تاہم انہوں نے ٹھکرادی۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے 3 ارکان پنجاب اسمبلی نے بیان حلفی پارٹی قیادت کو جمع کرا دیے ہیں جس میں انہوں نے صوبائی وزیرداخلہ عطا تارڑ پر فون کالز کے ذریعے پیسوں کی آفر کا الزام لگایا ہے۔