23 جولائی ، 2022
سپریم کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی الیکشن ترمیمی ایکٹ کےخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔
جسٹس سجادعلی شاہ 26 جولائی کوعمران خان کی اپیل پرچیمبرمیں سماعت کریں گے۔ عمران خان نے رجسٹرارآفس کے اعتراضات کے خلاف چیمبر اپیل دائرکررکھی ہے جس میں الیکشن ترمیمی ایکٹ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
درخواست میں اوورسیزپاکستانیوں کوووٹ کاحق دینےکی استدعا کی گئی۔