پاکستان
20 نومبر ، 2012

حیدرآبادمیں نایاب پرندوں اورجانوروں کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام

حیدرآبادمیں نایاب پرندوں اورجانوروں کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام

حیدرآباد …حیدرآباد ایئرپورٹ پر کسٹم انٹیلی جنس نے لاکھوں روپے مالیت کے نایاب پرندوں اور جانوروں کی مشرق وسطیٰ اسمگلنگ ناکام بنادی۔کسٹم حکام کے مطابق عملے سے اطلاع ملی تھی کہ ٹھٹھہ، کوٹری اور دیگر علاقوں سے تین ٹرکوں میں نایاب پرندے اور جانور حیدرآباد ایئرپورٹ پر پہنچائے گئے ہیں جہاں سے انہیں خصوصی طیارے کے ذریعے متحدہ عرب امارات لے جایا جائے گا۔ پرندوں اور جانوروں اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے انہیں ضبط کرنے کوشش کی گئی تاہم پولیس کے اعلیٰ افسران کی مداخلت کے بعد انہیں ایئرپورٹ سے باہر بھیج دیا گیا۔ کسٹم حکام کے مطابق نایاب پرندوں میں باز ، تیتر، بٹیر جبکہ ہرن سمیت دیگر جانور موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق پولیس کے اعلیٰ حکام نے تین ٹرکوں میں موجود ان پرندوں اور جانوروں کو پولیس کی نگرانی میں کراچی روانہ کردیا ہے۔

مزید خبریں :