Time 05 اگست ، 2022
پاکستان

ریلوے ملازمین کو بیرون ملک ٹریننگ پر بھیجنے کے معاملے پر چیئرمین کا مؤقف آگیا

افسران اور آفیشلز کی ٹیم کو بین الاقوامی تربیت کیلئے چین بھیجاجارہا ہے جس کے اخراجات پاکستان کو بوگیاں فراہم کرنے والی کمپنی برداشت کرےگی: ظفر زمان— فوٹو: فائل
افسران اور آفیشلز کی ٹیم کو بین الاقوامی تربیت کیلئے چین بھیجاجارہا ہے جس کے اخراجات پاکستان کو بوگیاں فراہم کرنے والی کمپنی برداشت کرےگی: ظفر زمان— فوٹو: فائل

چیئرمین ریلوے ظفر زمان رانجھا کا کہنا ہے کہ افسران اور آفیشلز کی ٹیم کو بین الاقوامی تربیت کیلئے چین بھیجاجارہا ہے جس کے اخراجات پاکستان کو بوگیاں فراہم کرنے والی کمپنی برداشت کرےگی۔

چیئرمین ریلوے ظفر زمان رانجھا نے واضح کیا ہے کہ ریلوے افسران اور آفیشلز کی ٹیم کو تربیت کیلئے چین بھیجاجارہاہے، چین سے ٹیکنالوجی ٹرانسفر ہونے کی صورت میں پاکستان ریلوے خود کوچز  تیارکرسکے گی۔

انہوں نے بتایا کہ معاہدے کے مطابق ریلوے آفیشلز اور افسران کے دورےکے اخراجات پاکستان کو بوگیاں فراہم کرنے والی چینی کمپنی برداشت کرےگی۔ افسران کی تربیت کا پاکستان ریلوے کے بجٹ پر اثر نہیں پڑے گا۔

ان کا کہنا تھاکہ ٹیکنالوجی کے تبادلے سے مستقبل میں ملکی معیشت کو فائدہ ہوگا۔

مزید خبریں :