08 اگست ، 2022
کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے کمانڈر عمر خالد خراسانی افغانستان کے صوبہ پکتیکا میں ہلاک ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق عمر خالد خراسانی کے ہمراہ کالعدم تنظیم کے مزید 2 کمانڈرز بھی مارے گئے، ہلاک ہونے والوں میں حافظ دولت اور کمانڈر مفتی حسن شامل ہیں۔
کالعدم ٹی ٹی پی ذرائع نے عمر خالد خراسانی اور دو کمانڈرز کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے تینوں کمانڈرز افغانستان کے صوبے پکتیکا کے علاقے برمل میں گاڑی پر سفر کر رہے تھے کہ ان کی گاڑی لینڈ مائن سے ٹکرا گئی۔
ذرائع کے مطابق کالعدم ٹی ٹی پی کے تینوں کمانڈرز افغانستان کے صوبے کنڑ میں تعینات مقیم تھے اور مذاکرات کے لیے برمل گئے تھے۔