پاکستان
21 نومبر ، 2012

پاکستان کو بھکاری نہیں، امداد دینے والا ملک بنائیں گے، شہباز شریف

پاکستان کو بھکاری نہیں، امداد دینے والا ملک بنائیں گے، شہباز شریف

لاہور. . . .وزیر اعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنے پاوٴں پر کھڑا ہو گا تو اقوام ِعالم میں اس کی عزت ہو گی،ان کی جماعت پاکستان کو بھکاری نہیں،بلکہ امداددینے والا ملک بنائے گی۔وہ لاہورکے ایک ہوٹل میں ترک فلاسفر فتح اللہ گلن کی یاد میں منعقدہ انٹرنیشنل کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ شہباز شریف نے کہا کہ ہم ایک خدا ،ایک کتاب اور ایک مذہب کے ماننے والے لوگ ہیں،مگر بدقسمتی سے کئی گروہوں میں بٹ چکے ہیں ۔ پاکستان میں ڈرون حملوں میں معصوم شہری ہلاک کیے جا رہے ہیں،امن اور اعتدال پسندی سے انتہا پسندی کو شکست دی جا سکتی ہے۔

مزید خبریں :