22 نومبر ، 2012
راولپنڈی. . . .ڈھوک سیداں میں محرم الحرام کے جلوس میں خودکش حملے میں جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہوگئی ہے جبکہ مزید ہلاکتوں کاخدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کی جگہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ پولیس اور سیکورٹی فورسز نے دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جائے وقوع سے ایک دستی بم بھی ملا ہے۔ واقعے کے بعد لوگ مشتعل ہیں تاہم علماء نے عوام سے پرامن رہنے کی اپیل کی ہے۔