17 اگست ، 2022
لاہور اور کراچی کے درمیان چلنے والی تیز گام ایکسپریس میں خواجہ سراؤں کے رقص کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے نوٹس لے لیا۔
14 اگست پاکستان کی آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی کو پاکستانیوں نے اپنے اپنے انداز سے منایا لیکن لاہور سے کراچی جانے والی ٹرین میں یوم آزادی عجیب انداز سے منایا گیا اور تیز گام کی ڈائننگ کار میں ڈانس پارٹی کا اہتمام کیا گیا ۔
خواجہ سراؤں کے نازیبا رقص کی ویڈیو سامنے آنے پر شہریوں نے شدید اعتراض کیا اور پاکستان ریلوے سے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔
ریلوے ترجمان کے مطابق وزیر ریلوے سعد رفیق نےاس واقعے کا سخت نوٹس لیا ہے اور کہاہےکہ ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔
ترجمان کے مطابق ٹرین کی کمرشل منیجمنٹ پرائیویٹ آپریٹر کے پاس ہے، شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا ہے، پرائیوٹ آپریٹر کے مناسب جواب نہ دینے پر آپریٹر کا لائسنس کینسل کر دیا جائےگا۔