20 اگست ، 2022
بلیو پاسپورٹ پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والی سابق مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا مؤقف بھی سامنے آ گیا ہے۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا قانون کے مطابق ایک مرتبہ ایم این اے رہنے کے بعد کوئی بھی بلیو پاسپورٹ رکھنے کا مجاز ہے، بلیو پاسپورٹ کے حوالے سے قومی اسمبلی کا قانون موجود ہے اسے پڑھ لیا جائے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ میں نے اسی بلیو پاسپورٹ پر وزارت خارجہ سے نوٹ وربل کے ذریعے ہی دبئی کا ویزا لیا، میں نے سرکاری طریقے سے ہی ویزا لیا تھا، اگر کوئی مسئلہ تھا تو ویزا نہ دیتے۔
سابق مشیر اطلاعات نے بتایا کہ میں 21 اگست کو دبئی میں ہونے والی ویمن پیس کپ میں بطور معاون میزبان شرکت کے لیے جا رہی تھی۔
اپنے کینیڈا فرار ہونے کی باتوں کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ انہوں نے میرا پاسپورٹ ضبط کر لیا ہے، پیر کو سب کلیئر ہو جائے گا کہ معاملہ کیا ہے۔