Time 22 اگست ، 2022
پاکستان

جسمانی ریمانڈ کے دوران یقینی بنایا جائے کہ شہباز گل پر تشدد نہ ہو: اسلام آباد ہائیکورٹ

— فوٹو: فائل
— فوٹو: فائل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے گرفتار رہنما شہباز گل کے مزید جسمانی ریمانڈ کے خلاف درخواست نمٹا دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ 

ہائیکورٹ نے شہباز گل پر تشدد کے معاملے پر وفاقی حکومت اور سیکرٹری داخلہ کو انکوائری افسر مقرر کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے ہائیکورٹ کے کسی ریٹائرڈ جج کو انکوائری افسر مقرر کرنے کا حکم دیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کے دوران ایس ایس پی رینک کا افسر سپروائز کرے اور نگران افسر اس بات کو یقینی بنائے کہ ریمانڈ کے دوران شہباز گل پرکوئی تشدد نہ ہو۔

خیال رہے کہ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی منظوری دی تھی جس کیخلاف انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا تھا۔

آج پھر اسلام آباد کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا ہے۔

مزید خبریں :