Time 30 اگست ، 2022
پاکستان

عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس، ہائیکورٹ میں کس کس کو داخلے کی اجازت ہوگی؟

کورٹ ڈیکورم کو برقرار رکھنے کیلئے اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس سکیورٹی انتظامات کرے: رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ— فوٹو: فائل
کورٹ ڈیکورم کو برقرار رکھنے کیلئے اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس سکیورٹی انتظامات کرے: رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ— فوٹو: فائل 

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری کو دھمکانے پر توہین عدالت کیس کی سماعت کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہو گی۔ 

توہین عدالت کیس کی سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب، جسٹس طارق محمو د جہانگیری اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل لارجر بینچ کرے گا۔

عدالت نے عمران خان کو شوکاز نوٹس جاری کر کے ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا ہے۔

رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ نے سماعت کیلئے ضابطہ اخلاق کا سرکلر جاری کیا ہے جس کے مطابق کورٹ روم نمبر ون میں داخلہ محدود ہو گا۔

عمران خان کی لیگل ٹیم کے 15 وکلا، ہائیکورٹ اور ڈسٹرکٹ بار کے پانچ پانچ وکلا، اٹارنی جنرل آفس اور ایڈوکیٹ جنرل آفس سے 15 لا افسران اور 15 کورٹ رپورٹرز کو کورٹ روم میں داخلے کی اجازت ہو گی جنہیں پاسز جاری کیے گئے ہیں۔ 

سرکلر میں کہا گیا ہے کہ کورٹ ڈیکورم کو برقرار رکھنے کیلئے اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس سکیورٹی انتظامات کرے۔

مزید خبریں :