03 ستمبر ، 2022
اسلام آباد: سرداریار محمد رند نے چیف کمشنرپاکستان بوائز اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کا چارج سنبھال لیا۔
پاکستان بوائز اسکاؤٹس کی نیشنل کونسل نے سرداریار محمد رندکا انتخاب 5 اگست کو کیا تھا۔
سردار یار محمد رندکا بطور چیف کمشنر پاکستان بوائز اسکاؤٹس ایسوسی ایشن انتخاب 2 سال کےلیےکیا گیا ہے۔
دوسری جانب سرفراز قمر ڈاہا کا دعویٰ ہےکہ وہ چیف کمشنرپاکستان بوائز اسکاؤٹس ہیں۔
سرفراز قمر ڈاہا کے مطابق گزشتہ سال صدر مملکت کی ہدایت پر چیف کمشنر پاکستان بوائز اسکاؤٹس کے انتخابات ہوئے تھے، میں نے سردار یار محمد رندکو واضح اکثریت سے ہرایا تھا، وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ سےاپیل ہےکہ ہمیں تحفظ دیا جائے۔
ادھر مجسٹریٹ سٹی اور ایس ایچ او آب پارہ پولیس نفری کے ساتھ بوائز اسکاؤٹس ہیڈ کوارٹرز میں موجود ہیں۔
پولیس کا کہنا ہےکہ کسی بھی طرح کی لاء اینڈ آرڈر صورت حال کی خرابی سے بچنےکے لیے اہلکار موجود ہیں۔