پاکستان

وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب، عمران خان کے بیانات کا جائزہ لیا جائے گا

کابینہ اجلاس میں ملک کی معاشی اور سیاسی صورت حال کا بھی جائزہ لیا جائے گا: ذرائع— فوٹو: فائل
کابینہ اجلاس میں ملک کی معاشی اور سیاسی صورت حال کا بھی جائزہ لیا جائے گا: ذرائع— فوٹو: فائل

وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل صبح 11بجے طلب کرلیا۔

کابینہ اجلاس میں سیلاب کی صورت حال اور ریلیف سرگرمیوں پر بریفنگ ہوگی اور ملک کی معاشی اور سیاسی صورت حال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں عمران خان کے بیانات کا جائزہ لیا جائے گا۔

دوسری جانب وفاقی کابینہ کے کل کے اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا جس کے مطابق این ڈی ایم اےکی طرف سےوفاقی کابینہ کوسیلاب کی صورتحال پربریفنگ دی جائیگی اور حکومتی کوٹے سے زیادہ حجاج کی بکنگ کی انکوائری کا معاملہ بھی پیش ہوگا۔

الیکٹرک پنکھوں کی کم سے کم انرجی معیار پر بریفنگ، ای سی سی اورکابینہ کمیٹی قانون سازی کےفیصلوں کی توثیق بھی ایجنڈےمیں شامل ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیراعظم عمران خان نے فیصل آباد میں جلسے سے خطاب میں پاک فوج کی سینیئر قیادت سے متعلق ہتک آمیز بیان دیا تھا جس پر ملکی قیادت اور پاک فوج کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :