Time 07 ستمبر ، 2022
کھیل

تلخ جملوں کا تبادلہ، میچ ریفری نے آصف علی اور افغان بولرکو طلب کرلیا

فوٹو: ٹوئٹر
فوٹو: ٹوئٹر

ایشیا کپ میں آج افغانستان اور  پاکستان میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستانی بیٹر آصف علی اور افغان بولر فرید احمد کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔

شارجہ میں ہونے والے میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو ایک وکٹ سے شکست دی اور فائنل کے لیےکوالیفائی کرلیا۔

میچ کے 19 ویں اوورز میں اہم لمحات میں پاکستانی بیٹر آصف علی، فرید احمد کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے، جب آصف پویلین لوٹنے لگے تو ان کے اور فرید کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ، آصف  نے بیٹ بھی اٹھایا، اس دوران  دیگر کھلاڑیوں اور فیلڈ امپائر نے بیچ بچاؤ کرایا۔

ذرائع کے مطابق میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے آصف علی اور فرید احمد کو طلب کرلیا ہے، دونوں پر جرمانہ بھی عائد کیا جاسکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی کو آئی سی سی کو ڈ آف کنڈکٹ کےلیول ون کے تحت جرمانےکا خدشہ ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے اس حوالے سےآج باضابطہ اعلان کیا جائے گا ۔


مزید خبریں :