27 نومبر ، 2012
پشاور …پشاور کے بیشتر علاقوں میں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ پشاور کے علاقہ زریاب کالونی، فقیر آباد، رشید آباد، اندرون شہر اور کینٹ ایریا کے بیشتر علاقوں میں چھ سے آٹھ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ نواحی علاقوں میں دس سے بارہ گھنٹے بجلی بندرہتی ہے۔ جن میں چمکنی، متنی اور بڈھ بیر کے علاقہ زیادہ متاثرہ ہورہے ہیں۔ جس سے شہریوں کے معمولات زندگی درہم برہم ہو کر رہ گئے ہیں۔