پاکستان

ڈائریکٹر سیف سٹی اسلام آباد کی پھندا لگی لاش برآمد

عبدالقدیر گریڈ 19 کے آفیسر تھے اور ڈیپوٹیشن پر اسلام آباد پولیس میں تعینات تھے۔ فوٹو فائل
عبدالقدیر گریڈ 19 کے آفیسر تھے اور ڈیپوٹیشن پر اسلام آباد پولیس میں تعینات تھے۔ فوٹو فائل

ڈائریکٹر سیف سٹی اسلام آباد عبدالقدیر کی پھندا لگی لاش گھر سے برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق عبدالقدیراسلام آباد پولیس میں گریڈ 19 کے آفیسر تھے، ڈائریکٹر سیف سٹی کی لاش مارگلہ ٹاؤن میں واقع ان کے گھر سے ملی ہے۔

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ عبدالقدیر ڈیپوٹیشن پر اسلام آباد پولیس میں خدمات سرانجام دے رہے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر سیف سٹی عبدالقدیر کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔

آئی جی اسلام آباد نے ڈی آئی جی آپریشنز کو کیس کی ہر پہلو سے شفاف تحقیقات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید خبریں :