دنیا
Time 30 ستمبر ، 2022

برطانوی بادشاہ چارلس سوئم کی تصویر والے سکے منظر عام پر آگئے

اس تصویر میں 5 پاؤنڈ والا سکہ یاد گاری  جبکہ دوسرا 50 پینس والا سکہ کرسمس تک جاری کیا جائے گا/ فوٹو اے پی
اس تصویر میں 5 پاؤنڈ والا سکہ یاد گاری  جبکہ دوسرا 50 پینس والا سکہ کرسمس تک جاری کیا جائے گا/ فوٹو اے پی

برطانوی بادشاہ چارلس سوئم کی تصویر والے سکے منظر عام پر آگئے ہیں جن کوکرسمس تک جاری کردیا جائے گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شاہی ٹکسال کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ  برطانوی بادشاہ چارلس سوئم کی تصویر والے دو نئے سرکاری سکوں کی جھلک منظر عام پر آگئی ہے۔

 سکوں پر بادشاہ سوئم کی تصویر مجسمہ ساز مارٹن جیننگز کی جانب سے بنائی گئی ہے، منظر عام پر آنے والے سکوں میں ایک 5 پاؤنڈ کا یاد گاری سکہ ہے جبکہ دوسرا سکہ 50 پینس کا ہے۔

بادشاہ چارلس سوئم کا 5 پاؤنڈ کا یادگاری سکہ/ فوٹو رائٹرز
بادشاہ چارلس سوئم کا 5 پاؤنڈ کا یادگاری سکہ/ فوٹو رائٹرز

بادشاہ چارلس سوئم کی تصویر  والے سکے برطانیہ میں کرسمس تک استعمال میں لائے جائیں گے جہاں وہ ملکہ الزبتھ دوئم کی تصویر والے موجودہ سکوں کے ساتھ ساتھ استعمال ہوں گے۔

یہ بادشاہ چارلس سوئم کا 50 پینس والا سکہ ہے جو کرسمس تک جاری کیا جائے گا/ فوٹو رائٹرز
یہ بادشاہ چارلس سوئم کا 50 پینس والا سکہ ہے جو کرسمس تک جاری کیا جائے گا/ فوٹو رائٹرز

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سکوں پر  بادشاہ چارلس سوئم کو دائیں سے بائیں ان کی ماں ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کے مخالف سمت میں ایک شاہی روایت کے بعد دکھایا گیا ہے جس میں سکوں کا رخ یکے بعد دیگرے بادشاہوں کے لیے الٹ دیا جاتا ہے۔

سکوں پر بادشاہ چارلس سوئم کو دائیں سے بائیں ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کے مخالف سمت میں ایک شاہی روایت کے بعد دکھایا گیا ہے فوٹو رائٹرز
سکوں پر بادشاہ چارلس سوئم کو دائیں سے بائیں ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کے مخالف سمت میں ایک شاہی روایت کے بعد دکھایا گیا ہے فوٹو رائٹرز

غیر ملکی میڈیا کے مطابق  بینک آف انگلینڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ابھی سکے بدل رہے ہیں لیکن برطانیہ کے بینک نوٹ تاحال  وہی رہیں گے۔

 بینک آف انگلینڈ کے اعلان کے مطابق بینک فی الحال آنجہانی ملکہ کی خصوصیت والے موجودہ نوٹ جاری کرتا رہے گا تاہم  شاہی خاندان کی رہنمائی کے بعد ماحولیاتی اور مالیاتی تبدیلیوں کو  مد نظر  رکھتے ہوئے کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔

مزید خبریں :