04 اکتوبر ، 2022
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی سکیورٹی کی گاڑی کے ٹائروں کی تبدیلی پر 2 کروڑ 33 لاکھ روپے خرچ کیے جانےکا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے دفتر کی گاڑیوں کی مرمت کے لیے 3 کروڑ روپے مختص کیےگئے ہیں لیکن بجٹ کا 80 فیصد حصہ صرف ایک گاڑی کے 5 ٹائرز پر ہی لگ گیا۔
یہی نہیں وزیراعلیٰ آفس نے گاڑیوں کی بحالی اور مرمت کے لیے مزید 3 کروڑ روپےکی ضمنی گرانٹ کا مطالبہ بھی کر ڈالا۔
اس حوالے سے رابطہ کرنے پر ترجمان حکومت پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے تبصرے سے گریز کیا۔