Time 04 اکتوبر ، 2022
پاکستان

سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں مچھروں کی بہتات سے امراض میں اضافہ

بلوچستان کے ضلع نصیر آباد میں مچھر اور مکھیاں سیلاب متاثرین کے لیے چیلنج بن گئے ہیں/ فائل فوٹو
بلوچستان کے ضلع نصیر آباد میں مچھر اور مکھیاں سیلاب متاثرین کے لیے چیلنج بن گئے ہیں/ فائل فوٹو

سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں مچھروں کی بہتات نے ملیریا، ڈائریا اور گیسٹرو جیسے امراض میں اضافہ کردیا۔

 دادو کے مختلف علاقوں سے  ایک  ماہ10  روز گزر جانے کے باوجود سیلابی پانی نہ نکالا جاسکا جس کے باعث سیکڑوں ایکڑ پر کپاس اور گنے کی فصلیں ڈوب کر تباہ ہوگئیں جب کہ ضلع بدین کا شہر حیات خاصخیلی بھی اب تک پانی میں ڈوبا ہوا ہے۔

 بلوچستان کے ضلع نصیر آباد میں مچھر اور مکھیاں سیلاب متاثرین کے لیے چیلنج بن گئےہیں جس کے باعث  وبائی امراض تیزی سے پھیلنے لگے ہیں جہاں متاثرہ علاقوں میں  کھلے آسمان تلے بے گھر افراد بیماریوں میں مبتلا ہیں۔


مزید خبریں :