Time 07 اکتوبر ، 2022
پاکستان

پنجاب کے وزیرمعدنی وسائل لطیف نذر کا وزارت سے مستعفی ہونے کا اعلان

پارٹی سے کوئی گلہ نہیں، نہ ہی قیادت سے شکوہ ہے: رہنما پی ٹی آئی— فوٹو: فائل
پارٹی سے کوئی گلہ نہیں، نہ ہی قیادت سے شکوہ ہے: رہنما پی ٹی آئی— فوٹو: فائل 

صوبہ پنجاب کے وزیرمعدنی وسائل اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما لطیف نذر نے وزارت سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔

جیو نیوز سے گفتگو میں لطیف نذر کا کہنا تھاکہ وزارت چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے اور ذاتی مصروفیات کے باعث مستعفی ہورہا ہوں۔

ان کا کہنا تھاکہ پارٹی سے کوئی گلہ نہیں، نہ ہی قیادت سے شکوہ ہے۔

لطیف نذر کا کہنا تھاکہ پارٹی کے سٹی صدر فیصل آباد کی حیثیت سے کام کرتا رہوں گا، ایک دوروز میں وزارت سے باقاعدہ استعفیٰ دے دوں گا۔

مزید خبریں :