Time 09 اکتوبر ، 2022
پاکستان

پرویزالٰہی صوبے میں ڈیلیور کرنے کا سوچیں تومرکز رکاوٹیں کھڑی کرتا ہے: مسلم لیگ ق رہنما

لاہور میں مسلم لیگ ق راولپنڈی کے تنظیمی عہدیداروں کے اجلاس سے مرکزی رہنماؤں چوہدری وجاہت حسین اور چوہدری حسین الٰہی نے خطاب کیا — فوٹو: فائل
لاہور میں مسلم لیگ ق راولپنڈی کے تنظیمی عہدیداروں کے اجلاس سے مرکزی رہنماؤں چوہدری وجاہت حسین اور چوہدری حسین الٰہی نے خطاب کیا — فوٹو: فائل

مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما چوہدری وجاہت حسین کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی جب بھی صوبے میں ڈیلیور کرنے کا سوچتے ہیں تو مرکز سے رکاوٹیں کھڑی کر دی جاتی ہیں۔

لاہور میں مسلم لیگ ق راولپنڈی کے تنظیمی عہدیداروں کے اجلاس سےمرکزی رہنماؤں چوہدری وجاہت حسین  نے کہا کہ جن لوگوں کیلئے ہم نے قربانیاں دیں انہوں نے ہی مسلم لیگ کا بیڑا غرق کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ جو سمجھتے ہیں کہ عمران خان اور پرویزالٰہی کے آپس میں اچھے روابط نہیں تو یہ ان کی بھول ہے۔

اس موقع پر ایم این اے حسین الٰہی نے کہا کہ مریم صفدر کہتی تھیں کہ پیٹرول کی قیمت بڑھنے سے دل خون کے آنسو روتا ہے، بند کمروں میں شہباز شریف کو کہتی رہیں کہ پیٹرول کی قیمت بڑھا دیں۔

حسین الٰہی کا کہنا تھا کہ شریف فیملی اقتدار کے مزے لوٹتی ہے اور اقتدار میں نہ ہو تو لندن بھاگ جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایسے شخص کو وزیراعظم بنانا چاہتی ہے جسے یہ نہیں پتہ کہ انڈے درجن میں بکتے ہیں یا کلو میں۔

مزید خبریں :