Time 11 اکتوبر ، 2022
پاکستان

وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا

بطور وزیر داخلہ پنجاب کام جاری نہیں رکھنا چاہتا، چند ناگزیر اور ذاتی وجوہات کی بنا پر مستعفی ہورہا ہوں: ہاشم ڈوگر— فوٹو:فائل
بطور وزیر داخلہ پنجاب کام جاری نہیں رکھنا چاہتا، چند ناگزیر اور ذاتی وجوہات کی بنا پر مستعفی ہورہا ہوں: ہاشم ڈوگر— فوٹو:فائل

وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا۔

ہاشم ڈوگر نے ہاتھ سے لکھا ہوا اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو پیش کیا۔ ان کا کہنا تھاکہ بطور وزیر داخلہ پنجاب کام جاری نہیں رکھنا چاہتا، چند ناگزیر اور ذاتی وجوہات کی بنا پر مستعفی ہورہا ہوں۔

ان کا کہنا تھاکہ میں پی ٹی آئی کے کارکن کے طور پر کام کرتا رہوں گا۔

خیال رہے کہ ہاشم ڈوگر کچھ دن پہلے واضح کرچکے تھے کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کیلئے حکومت پنجاب کے وسائل کسی صورت استعمال نہیں کیے جائیں گے، یہ سیاسی سرگرمی ہے، اس کے لیے حکومتی وسائل کا استعمال درست نہیں ہوگا۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے لانگ مارچ کیلئے ہر قسم کے سرکاری وسائل کی فراہمی کا وعدہ ان الفاظ میں کیا تھاکہ پورا پنجاب عمران خان کا اپنا ہے جو عمران خان ہم سے کہیں گے، ہم وہ کریں گے۔ 

مزید خبریں :