پاکستان

وفاقی کابینہ نے پی ٹی آئی لانگ مارچ سے نمٹنےکیلئے 41کروڑ روپےگرانٹ کی منظوری دیدی

فوٹو: پی آئی ڈی
فوٹو: پی آئی ڈی

وفاقی کابینہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ممکنہ لانگ مارچ  اور دھرنے سے نمٹنے کے لیے 41کروڑ روپے گرانٹ کی منظوری دے دی۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے لانگ مارچ اور وفاقی دارالحکومت میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے اقدامات پر بریفنگ دی۔

اس موقع پر کابینہ نے فنڈز کی منظوری دی، یہ رقم آنسو گیس کے شیل خریدنے، فورسز کے استعمال اور راستوں کی بندش کے لیےکنٹینرز کی فراہمی پر خرچ کی جائےگی۔

 اجلاس میں وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ محکمہ اینٹی کرپشن نے غلط ریکارڈ پیش کرکے وارنٹ گرفتاری حاصل کیے،کابینہ نے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے حاصل وارنٹ گرفتاری کی سخت مذمت کی۔

کابینہ اجلاس میں  مبینہ آڈیو لیکس اور سائفر گمشدگی پر بریفنگ کے دوران سرکاری افسران کو کابینہ روم سے باہر نکال دیا گیا۔

کابینہ نے سپریم کورٹ لاہور  رجسٹری کے لیے زمین کی الاٹمنٹ، پاکستان آن لائن ویزہ سسٹم میں نئے ممالک کی شمولیت اور انرجی کنزرویشن پلان کی بھی منظوری دے دی۔

 کابینہ اجلاس میں ڈالر کی قدر میں کمی پر اظہار اطمینان کیا گیا، شرکاء کو سیلاب متاثرین کی بحالی کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔

مزید خبریں :