21 اکتوبر ، 2022
لوڈشیڈنگ اور بھاری بھرکم بلوں سے تنگ کراچی کے شہریوں نے کے الیکٹرک کے خلاف شکایات کے انبار لگادیے۔
کھلی کچہری میں شہریوں کی بڑی تعداد نے 10 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ پر شدید ناراضی کا اظہار کیا اور کے الیکٹرک کے خلاف شکایتوں کے انبار لگائے۔
شہریوں نے پوچھا کیا ہم سے ادارے کے اسٹاف کے یونیفارم کا بھی پیسہ وصول کیا جارہا ہے؟
اس پر کے الیکٹرک حکام بولے سہ ماہی یونیفارم ایڈجسٹمنٹ نیپراکے قوانین کے عین مطابق وصول کیاجاتا ہے۔
اس موقع پر کے الیکٹرک حکام نے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دلاسے بھی دیے۔