Time 26 اکتوبر ، 2022
پاکستان

اسلام آباد بارکا سپریم کورٹ ججز تقرریوں کا معاملہ دوبارہ جوڈیشل کمیشن بھجوانےکا مطالبہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اسلام آباد بار کونسل نے سپریم کورٹ کے ججز کی تقرریوں کا معاملہ دوبارہ غور کے لیے جوڈیشل کمیشن بھجوانے کا مطالبہ کیا ہے۔

سپریم کورٹ میں ججز کی تقرریوں کے معاملے پر ردعمل میں اسلام آباد بار کونسل نےکہا ہے کہ سپریم کورٹ میں ججز تعیناتیاں سینیارٹی کے برعکس ہیں تاہم جسٹس اطہرمن اللہ کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کا فیصلہ خوش آئند ہے۔

اسلام آباد بار کونسل کا کہنا ہے کہ ہمارا مطالبہ تھا کہ سپریم کورٹ ججز تقرری کے عمل میں سینیارٹی کو نظر اندازنہ کیا جائے،  پیر کے جوڈیشل کمیشن اجلاس میں سینیارٹی نظر انداز کرکے جونیئر ججز تعینات کیےگئے، جسٹس اطہرمن اللہ کے سوا تمام غیر آئینی فیصلوں کے خلاف بھرپور احتجاج کرتے ہیں۔

اسلام آباد بار کونسل نے مطالبہ کیا ہےکہ ججز تقرریوں کا معاملہ دوبارہ غور کے لیے جوڈیشل کمیشن کو بھجوایا جائے اور تمام ہائی کورٹس سے سینیئر ترین جسٹس صاحبان کے نام ہی زیر غور لائے جائیں۔

مزید خبریں :