Time 26 اکتوبر ، 2022
پاکستان

سپریم کورٹ میں شہباز گل پر مبینہ جسمانی تشدد کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کل کیس کی سماعت کرے گا— فوٹو:فائل
جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کل کیس کی سماعت کرے گا— فوٹو:فائل

سپریم کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل پر مبینہ جسمانی تشدد اور ریمانڈ کے خلاف درخواست سماعت کیلے مقرر کردی گئی۔

جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کل کیس کی سماعت کرے گا۔ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس جمال خان مندوخیل بینچ کا حصہ ہوں گے۔

ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد اور تفتیشی افسر سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔

مزید خبریں :