29 اکتوبر ، 2022
پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ فیروز والہ پہنچنے پر حماد اظہر نے فیصل جاوید سے مائیک چھین لیا۔
عمران خان کی موجودگی میں حماد اظہر نے دو بار فیصل جاوید سے مائیک مانگا لیکن فیصل جاوید نے اشارے سے مائیک دینے سے پہلے منع کیا اور پھرایک منٹ کا کہا۔
حماد اظہر نے تیسری بار فیصل جاوید سے کچھ بات کی اور مائیک چھین کر بات کرنا شروع کردی۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا آج دوسرا روز ہے۔