02 نومبر ، 2022
دبئی کے علاقے ڈیرہ میں پانچ دہائیوں سے قائم بینک کی برانچ کو جدیدیت کے ساتھ ری ڈیزائن کیا گیا ہے، نئی برانچ کا افتتاح کردیا گیا ہے۔
دبئی کے تجارتی مرکز ڈیرہ میں 5 دہائیوں سے قائم یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (یو بی ایل) کی برانچ کو جدید ترین تقاضوں اور بہترین سہولیات کے ساتھ ری ذیزائن کر دیا گیا۔
دبئی کے تجارتی مرکز ڈیرہ میں 5 دہائیوں سے قائم یو بی ایل کی برانچ کو جدید ترین تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ری ڈیزائن کیا گیا ہے۔
یو بی ایل کی جدید برانچ کا افتتاح دبئی میں پاکستان کے قونصل جنرل حسن افضل خان اور بینک کے صدر اور سی ای او شہزاد دادا نے کیا۔
اس موقع پر جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شہزاد دادا کا کہنا تھا ہم نے برانچ کو مکمل طور پر ری ڈیزائن کیا ہے، یہ برانچ گزشتہ 50 سال سے یہاں قائم ہے اور بہت ہی اہمیت کی حامل ہے۔
اس موقع پر یو بی ایل کی متحدہ عرب امارات کے ہیڈ آف ریٹیل بینکنگ ملک عمران یونس بھی موجود تھے
جبکہ افتتاح کے بعد برانچ کے جنرل مینیجر زاہد حسین نے مہمانوں کو نئی برانچ کا دورہ بھی کرایا۔
پاکستانی شہریوں نے توقع ظاہر کی ہے کہ یو بی ایل کی نئی برانچ ناصرف اوور سیز پاکستانیو کو زرمبادلہ پاکستان بھیجنے کی تیز ترین سہولت دے گی بلکہ انٹرنیشنل صارفین کو بھی بہترین سہولیات فراہم کرے گی۔