پاکستان
Time 05 نومبر ، 2022

کچھ لوگ بے بس دکھائی دیتے ہیں: ایف آئی آر کے معاملے پر شاہ محمود کا جواب

اگر ایف آئی آر درج نہ ہوئی توعدالتوں میں جائیں گے، رانا ثنا خود کو وزیرداخلہ نہیں غنڈہ سمجھتے ہیں: فواد چوہدری— فوٹو:فائل
اگر ایف آئی آر درج نہ ہوئی توعدالتوں میں جائیں گے، رانا ثنا خود کو وزیرداخلہ نہیں غنڈہ سمجھتے ہیں: فواد چوہدری— فوٹو:فائل

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کچھ لوگ بے بس دکھائی دیتے ہیں جو عیاں ہے۔

صحافی نے شاہ محمود سے سوال کیا کہ عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر کیوں درج نہیں کی جارہی؟ اس پر ان کا کہنا تھاکہ کچھ لوگ بے بس دکھائی دیتے ہیں جو عیاں ہے، سابق وزیراعظم پر حملہ ہوتا ہے اور تھانا لیت و لعل سے کام لے رہا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ لگتا ہے پولیس دباؤ کا شکار ہے، ملزم کااقبالی بیان منٹوں میں وائرل کردیا گیا، آئی جی پنجاب کی کارکردگی سے مطمئن نہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اگر ایف آئی آر درج نہ ہوئی توعدالتوں میں جائیں گے، رانا ثنا خود کو وزیرداخلہ نہیں غنڈہ سمجھتے ہیں۔

مزید خبریں :