07 نومبر ، 2022
قومی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل کے لیے سڈنی روانہ ہوگئی۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا سیمی فائنل بدھ کو سڈنی میں کھیلا جائے گا۔
قومی ٹیم سیمی فائنل میں شرکت کے لیے ایڈیلیڈ سے سڈنہ روانہ ہوئی جس کی تصاویر پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کی گئی ہیں۔
دوسری جانب کپتان بابراعظم نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے سڈنی روانگی کی تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی لکھا کہ ’سڈنی ہم دوبارہ آگئے ہیں‘۔
یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا پہلا سیمی فائنل پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا جب کہ جمعرات کو بھارت اور انگلینڈ سیمی فائنل میں مد مقابل ہوں گے۔