جنوبی افریقا کیخلاف جیت پر ڈچ کھلاڑیوں سے زیادہ پاکستانی کھلاڑی خوش ہوئے، محمد حارث

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان ٹیم کے نوجوان وکٹ کیپر بلے باز محمد حارث کا کہنا ہےکہ جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں کامیابی پر نیدرلینڈز کے کھلاڑیوں سے زیادہ پاکستانی کھلاڑیوں کو خوشی ہوئی، جنوبی افریقا کی ہر وکٹ پر ہم خوش ہو رہے تھے۔

ایڈیلیڈ میں بنگلادیش کے خلاف کامیابی کے بعد شان مسعود نے شاہین شاہ اور محمد حارث کے ساتھ آن کمیرا گفتگو کی جس میں شان نے پہلا سوال پوچھا کہ جنوبی افریقا اور نیدرلینڈز کا اہم میچ  کس طرح دیکھا۔

 شاہین شاہ نے بتایا کہ ایک اننگز ہوٹل میں دیکھی تو دوسری گراؤنڈ میں دیکھی، اس دوران ہم پریکٹس کم اور میچ زیادہ دیکھ رہے تھے۔

محمد حارث نے بیٹنگ کی طرح گفتگو بھی شاندار انداز میں کی اور بولےکہ کامیابی پر نیدرلینڈز کے کھلاڑیوں سے زیادہ پاکستانی کھلاڑیوں کو خوشی ملی۔

 چار وکٹیں لینےکے سوال پر شاہین شاہ نےکہا کہ جب پہلی وکٹ ملی تو کھلاڑیوں نے حوصلہ بڑھایا جس کے بعد ان کے اعتماد میں اضافہ ہوا اور وہ وکٹیں لیتے چلےگئے اور کوشش تھی کہ بیٹ پر بولنگ کروں۔

محمد حارث نےکہا کہ جنوبی افریقا کے خلاف بیٹنگ سے جو اعتماد ملا تھا کوشش تھی کہ اس ہی اعتماد سے بیٹنگ کروں، اپنے شاٹ کھل کر کھیلے اور اسکور کو آگے بڑھایا اور جیت میں اپنا حصہ ڈالا۔

مزید خبریں :