Time 09 نومبر ، 2022
پاکستان

حکومت کا سود کے خلاف فیصلے پر اپیلیں واپس لینے کا اعلان

پاکستان میں سود سے پاک نظام کو تیزی سے آگے لے کر چلیں گے، ملک میں اسلامی بینکنگ نظام کو آگے بڑھا رہے ہی: وزیر خزانہ— فوٹو: فائل
پاکستان میں سود سے پاک نظام کو تیزی سے آگے لے کر چلیں گے، ملک میں اسلامی بینکنگ نظام کو آگے بڑھا رہے ہی: وزیر خزانہ— فوٹو: فائل

وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے سود کے خلاف فیصلے پر سپریم کورٹ میں دائر اپیلیں واپس لینے کا اعلان کردیا۔

میڈیا سے گفتگو میں اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ اسٹیٹ بینک اور نیشنل بینک وفاقی شریعت کورٹ کے فیصلے  کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر اپیلیں واپس لیں گے، وفاقی شریعت کورٹ نے سود کے خلاف فیصلہ دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سود سے پاک نظام کو تیزی سے آگے لے کر چلیں گے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ وفاقی شریعت کورٹ نےفیصلہ دیاتھا کہ معیشت کو سود سے پاک کیا جائے، پچھلے ہفتوں اس پر  تفصیل سے بات ہوئی اور گورنراسٹیٹ بینک سےروڈمیپ ڈسکس کیا۔

ان کا کہنا تھاکہ ملک میں اسلامی بینکنگ نظام کو آگے بڑھا رہے ہیں اور فیصلے کرنے کا معیار قرآن وسنت ہے۔

مزید خبریں :