پاکستان
Time 20 نومبر ، 2022

پولیس نفری کا احتجاج رنگ لے آیا، کھانے میں چکن اور ناشتے میں پراٹھوں کیساتھ چنے کا اہتمام

کھانے کے معیار کے ساتھ پولیس اہلکاروں کی رہائش کی سہولیات کو بھی بہتر کیا جا رہا ہے: پولیس ترجمان۔ فوٹو فائل
کھانے کے معیار کے ساتھ پولیس اہلکاروں کی رہائش کی سہولیات کو بھی بہتر کیا جا رہا ہے: پولیس ترجمان۔ فوٹو فائل

راولپنڈی: پی ٹی آئی لانگ مارچ کے لیے مختلف شہروں سے بلائے گئے پنجاب پولیس کے اہلکاروں کا ناقص کھانے پر احتجاج رنگ لے آیا۔

لانگ مارچ کی سکیورٹی کے لیے بلائے گئے پنجاب پولیس کے اہلکاروں کی جانب سے ہر کھانے میں دال اور کھانے کے معیار کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا جس کا سی پی او راولپنڈی شہزاد بخاری نے فوری نوٹس لیا تھا۔

اب پنجاب پولیس کے اہلکاروں کا کھانے کے معیار کے حوالے سے کیا جانے والا احتجاج رنگ لے آیا ہے۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکاروں کے لیےکھانے میں چکن اور ناشتے میں پراٹھوں کے ساتھ چنے کا اہتمام کیا گیا ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ سی پی او کی ہدایت پر سینئر افسران خود کھانے کو چیک کر رہے ہیں، کھانے کے معیار کے ساتھ پولیس اہلکاروں کی رہائش کی سہولیات کو بھی بہتر کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں :