پاکستان
20 فروری ، 2012

میمواسکینڈل:نوازشریف کے وکیل رشید اے رضوی لندن روانہ ہوگئے

میمواسکینڈل:نوازشریف کے وکیل رشید اے رضوی لندن روانہ ہوگئے

کراچی…میاں نواز شریف کے وکیل جسٹس ریٹائرڈ رشید اے رضوی دن دو بجے لندن روانہ ہوگئے جہاں وہ میمو اسکینڈل کے مرکزی کرداراعجاز منصور کا بیان ریکارڈ کرنے کی کاروائی میں شریک ہونگے۔رشید رضوی کے ایسوسی ایٹ حیدر امام رضوی ایڈوکیٹ کے مطابق رشید رضوی نہ صرف کارروائی میں حصہ لیں گے بلکہ وہ دوران بیان اعجاز منصور پر جرح بھی کریں گے۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی مین اسیکنڈل کی تحقیقات کرنے والے کمیشن نے لندن جاکر اعجاز منصور کا بیان قلمبند کرنے کی ذمہ داری ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج اسلام آباد کو سونپی تھی جو پہلے ہی لندن پہنچ چکے ہیں۔

مزید خبریں :