28 نومبر ، 2022
اسلام آباد میں سرکاری ملازمین نے احتجاج کیا اور ایگزیکٹو الاؤنس کی مساوی تقسیم کا مطالبہ کیا۔
اسلام آباد میں وفاقی سیکرٹریٹ میں فنانس ڈویژن عمارت کے باہر سرکاری ملازمین نے ایگزیکٹو الاؤنس کی غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف احتجاج کیا۔
احتجاج میں شریک ملازمین نے مطالبہ کیا کہ کابینہ کے فیصلے کے باوجود الاؤنس سے محروم ہیں، مہنگائی سب کیلئے ہے، تمام ملازمین کو ایگزیکٹو الاؤنس دیا جائے، کابینہ کے فیصلے کے مطابق گریڈ17 سے22 تک ایگزیکٹو الاونس دیا جانا ہے۔