دنیا
07 دسمبر ، 2012

انجلینا جولی کی اردن میں شام کے پناہ گزینوں سے ملاقات

 انجلینا جولی کی اردن میں شام کے پناہ گزینوں سے ملاقات

عمان…ہالی ووڈ کی سپر اسٹار اور اقوام متحدہ کی خیرسگالی سفیر انجلینا جولی نے اردن میں شامی پناہ گزینوں سے ملاقات کی۔ہالی ووڈ سپر اسٹار انجلینا جولی شامی مہاجرین کی مدد کے لئے اردن پہنچی ہیں ۔انہوں نے اردن اور شام کی سرحد پر قائم پناہ گزین کیمپ کا دورہ کیا اور وہاں موجود لوگوں سے ان کے مسائل دریافت کئے۔انجلینا اور ان کے شوہر بریڈ پٹ نے پناہ گزینوں کو خیمے خریدنے کے لئے 50 ہزار ڈالر کا عطیہ دیا۔ شام میں تنازع کے بعد لاکھوں افراد ملک چھوڑنے پر مجبور ہوئے جن میں سے اردن میں 50 ہزار پناہ گزیں ہوئے ہیں۔

مزید خبریں :