پاکستان
Time 09 دسمبر ، 2022

سڑکیں بہتر، پیدل چلنے والوں کیلئے راستے،کراچی کے نئے ایڈمنسٹریٹر نے ترجیحات طے کرلیں

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

حکومت سندھ نے گزشتہ روز مرتضیٰ وہاب کا استعفیٰ منظور کرتے ہوئے ڈاکٹر سیف الرحمان کو ایڈمنسٹریٹر کراچی تعینات کیا۔

 گریڈ 20 کے افسر ڈاکٹر سیف الرحمان کا تعلق پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروس سے ہے اور وہ اس سے قبل گورنر سندھ کے پرنسپل سیکرٹری کی حیثیت سے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔

سندھ حکومت کی جانب سے ڈاکٹر سیف الرحمان کی بطور ایڈمنسٹریٹر کراچی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن جاری ہوتے ہی کراچی کے نئے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹرسیف الرحمان نے ترجیحات طے کرلیں۔

جیونیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹرسیف الرحمان   نے کہا کہ سڑکیں بہتر،پیدل چلنے والوں کیلئے راستے،ہریالی ان کی ترجیحات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیوریج کے نظام کو واٹربورڈ کے ساتھ مل کر ٹھیک کرنے کی کوشش کروں گا، مرتضیٰ وہاب نے جس طرح کام کیا اس کو آگے لے کر چلوں گا۔

مزید خبریں :