دنیا
07 دسمبر ، 2012

چین میں پانچ روز سے کان میں پھنسے مزدوروں کو زندہ نکال لیا گیا

چین میں پانچ روز سے کان میں پھنسے مزدوروں کو زندہ نکال لیا گیا

بیجنگ…چین کی کان میں 5 روز سے پھنسے 4 کان کنوں کوبحفاظت نکال لیا گیا، جبکہ 7 لاپتہ کان کنوں کی تلاش جاری ہے ، شمال مشرقی شہر Qitaihe کی کوئلے کی کان میں پانی بھر جانے سے 22 کان کن پھنس گئے ،ہفتے اور اتوار کو 8 کان کنوں کاباہرنکالا گیا، جبکہ3کان کن ہلاک ہوگئے ، گزشتہ روز کان میں پانی کی سطح کم کرنے کے لیے تقریبا 40 ہزار کیوبک میٹر پانی نکالا گیا ، علی الصبح نکالے جانے والے 4 کان کنوں کواسپتال منتقل کردیا گیا ہے،جبکہ کان میں مزید 7 کان کنوں کی تلاش جاری ہے۔

مزید خبریں :