Time 10 دسمبر ، 2022
پاکستان

بیٹی سے زیادتی کے کیس میں سزا پانے والے سوتیلے باپ کی سزا کالعدم قرار

سندھ ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ملزم کسی اور کیس میں مطلوب نہیں تو جیل سے رہا کیا جائے۔ فوٹو فائل
سندھ ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ملزم کسی اور کیس میں مطلوب نہیں تو جیل سے رہا کیا جائے۔ فوٹو فائل

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے بیٹی سے زیادتی کے کیس میں سزا کے خلاف سوتیلے باپ کی سزا کالعدم قرار دیدی۔

بیٹی سے زیادتی کے کیس میں سزا کے خلاف سوتیلے باپ کی اپیل پر سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی۔

ماتحت عدالت نے ملزم کو 10 سال قید کی سزا سنائی تھی تاہم سندھ ہائیکورٹ نے درخواست گزار ملزم ساجد خان کی اپیل پر فیصلہ سناتے ہوئے کراچی عدم شواہد پر ملزم کو دی گئی سزا کالعدم قرار دے دی۔

سندھ ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ملزم کسی اور کیس میں مطلوب نہیں تو جیل سے رہا کیا جائے۔

پراسیکیوشن نے کہا کہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے ملزم کو 2021 میں سزا سنائی تھی جبکہ وکیل صفائی نے کہا کہ کیس کا گواہ عینی شاہد نہیں ہے اور مقدمہ ایک دن کی تاخیر سے درج کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے میں مقدمہ درج تھا۔

مزید خبریں :