پاکستان
07 دسمبر ، 2012

مسلم لیگ ن کی سیاست کا نصب العین عوامی خدمت ہے، شہباز شریف

مسلم لیگ ن کی سیاست کا نصب العین عوامی خدمت ہے، شہباز شریف

لاہور…وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی سیاست کا نصب العین صرف عوامی خدمت ہے،عوام نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے،اس پر پورا اتریں گے۔ لاہور میں پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختونخواہ کے سینئر رہنما امیر مقام سے ملاقات میں وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آئندہ عام انتخابات میں بھی عوام مسلم لیگ ن پر ہی بھرپور اعتماد کا اظہار کریں گے۔ امیر مقام نے ضمنی الیکشن میں شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ صوبے میں عوامی مسائل کے حل کے لیے دن رات ایک کیے ہوئے ہیں۔ لاہور ہی میں مختلف اضلاع کے ارکان اسمبلی سے ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کاکہناتھاکہ نوجوان ملک وقوم کی امیدوں کامرکز ہیں انہوں نے ہی ملک کی باگ ڈورسنبھالنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیپ ٹاپ،انٹرن شپ پروگرام،خودروزگار،گرین ٹریکٹراسکیم اوردیگرپروگرام آئندہ بھی جاری رہیں گے۔

مزید خبریں :