07 دسمبر ، 2012
اسلام آباد…ڈاکٹر ارسلان افتخار کا کہناہے کہ قانونی ٹیم سے مشاورت کے بعد ملک ریاض کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کریں گے۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں ارسلان افتخار کا کہنا تھاکہ پہلے ہی کہا تھا کہ اُن پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔انہوں نے خود کو مکمل احتساب کے لیے پیش کیا تھا لیکن ان کے خلاف کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔ارسلان افتخار کا کہنا تھا کہ غیر ملکی دوروں کے اخراجات ملک ریاض نے ادا نہیں کیے بلکہ انہوں نے اخراجات خود برداشت کیے،وہ ذمہ دار شہری ہیں اور کوئی ٹیکس چوری نہیں کی۔ارسلان افتخار نے کہا کہ اللہ نے انہیں سرخرو کردیاہے اور آج وہ اپنے گھر جانے کی کوشش کریں گے۔