پاکستان
07 دسمبر ، 2012

پاکستان کی دوبارہ تعمیر کریں گے ، نوازشریف

 پاکستان کی دوبارہ تعمیر کریں گے ، نوازشریف

میلسی…مسلم لیگ نون کے سربراہ میاں نواز شریف کا کہنا ہے کہ دو دن پہلے ٹریلر چلا ہے شیر آنے والا ہے، میں تو سمجھتا تھا اکیلے اکیلے آئیں گے لیکن سب مل کر ہمارے مقابلے میں آئے، پاکستان کی دوبارہ تعمیر کریں گے۔یہ بات انہوں نے میلسی کے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔اُن کا کہنا تھا کہ جو منشور ہم بنا رہے ہیں وہ غریبوں کی حالت بدل دے گا جن کے پاس ڈگریاں اور ہنر ہے وہ تیاری کریں مسلم لیگ نون کا دور آتے ہی ان کو روزگار ملے گا اور اگر ممکن ہوا تو بلا سود قرضے بھی دیئے جائیں گے ،ان کا مزید کہنا تھا کہ 1999 کے دور حکومت میں بھی مسائل تھے لیکن ہم نے ان کو حل کیا غربت کا خاتمہ کرکے مہنگائی کم کی اور عام لوگوں کا معیار زندگی بہتر بنایا، میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں خود کش دھماکے تھے نہ دہشت گردی،کراچی کا یہ حال نہیں تھا ،بلوچستان کے حالات بہت اچھے تھے اور انڈیا ہمارے پیچھے تھا ،دنیا بھر میں پاکستانی پرچم کی شناخت تھی، وہ سلسلہ چلتا رہتا آج کراچی سے خیبر تک موٹر وے کے ساتھ بلٹ ٹرین بھی چل رہی ہوتی۔اِس حکومت کی کرپشن کے باعث خزانے میں پیسہ نہیں رہا گیس اور بجلی آتی نہیں لیکن بل پہلے سے بھی زیادہ آ رہے ہیں 60 سالوں میں اتنا قرضہ نہیں تھا جتنا ان چار سالوں میں چڑھا ۔

مزید خبریں :