دنیا
Time 12 دسمبر ، 2022

اروناچل پردیش کے بارڈر پر چینی اور بھارتی فوجیوں میں جھڑپ، متعدد فوجی زخمی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بھارتی ریاست اروناچل پردیش کے توانگ سیکٹر میں چینی اور بھارتی فوجیوں میں جھڑپ ہوئی ہے جس میں دونوں اطراف کے فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  جھڑپیں بھارتی ریاست اروناچل پردیش کے توانگ سیکٹر میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر 9 دسمبر کو ہوئیں، جھڑپوں کےکچھ دیر بعد دونوں طرف کے فوجی پیچھے ہٹ گئے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ چینی اور بھارتی فوجیوں کے درمیان جھڑپوں میں دونوں طرف کے کئی فوجی معمولی زخمی ہوئے ہیں، چینی اور بھارتی وزارت خارجہ نے خبر پر ابھی کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ جھڑپوں میں زخمی ہونے والے 6 بھارتی فوجی علاج کے لیے گوہاٹی لائے گئے ہیں، واقعے کے بعد بھارتی کمانڈر کی چینی کمانڈر سے فلیگ میٹنگ ہوئی جس میں امن و سکون کی بحالی کے لیے تبادلہ خیال کیا گیا۔

خیال رہے کہ چینی اور بھارتی فوج کے درمیان2020 میں بھی لداخ کی وادی گلوان میں جھڑپیں ہوئی تھیں جس میں بھارت کے 20 اور چین کے 4 فوجی مارے گئے تھے۔

مزید خبریں :