Time 14 دسمبر ، 2022
پاکستان

وفاقی وزرا ایاز صادق اور اعظم تارڑ نےصدر سے ملاقات میں کیا گفتگو کی؟

فوٹو: @PresOfPakistan
فوٹو: @PresOfPakistan

اسلام آباد: وفاقی وزیر امور معاشیات ایاز صادق اور  وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ  نے صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات کی اور مختلف امور  پر گفتگو کی۔

وفاقی وزرا کی صدر مملکت  سے ایوان صدر میں ہونے والی ملاقات 45 منٹ تک جاری رہی۔

ذرائع مسلم لیگ ن کے مطابق ملاقات میں ملک کی معاشی اور سیاسی صورت حال اور قانون سازی کے امور پرگفتگو کی گئی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزرا نے صدر سےکہا کہ پیٹرول اور بجلی کی قیمتیں سنجیدہ مسئلہ ہے، پہلی ترجیح اس پر قابوپانا ہے، اسمبیلوں کی تحلیل یا حکومت کی مدت پوری کرنے سے متعلق پارٹی میں مشاورت جاری ہے۔

بعد ازاں صدر مملکت 3 روزہ دورے پرلاہور پہنچ گئے، عارف علوی کی کل وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی اور  چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

مزید خبریں :