21 دسمبر ، 2022
وزیراعظم شہبازشریف آج سندھ کے ضلع خیرپور کا دورہ کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف خیر پور کے دورے کے دوران ضلع کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لیں گے۔
وزیراعظم کے دورے میں انہیں سیلاب کی تباہ کاریوں، متاثرین کی مدد اور تباہ انفرا اسٹرکچر کی بحالی پر بریفنگ دی جائے گی جب کہ وزیراعظم امدادی کاموں کاجائزہ لیں گے اور سیلاب متاثرین سے ملاقات کریں گے۔